بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ ہمارے وکیل ہیں،وہ ہماری فیملی کی طرح ہیں،استعفیٰ ان کا ذاتی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
مزید 100 بسیں 2 روز قبل شنگھائی بندرگاہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئیں،مریم نواز
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سپریم کورٹ سےضمانت ہوئی مگر سمجھ نہیں آئی میرے بچوں کو کیوں اٹھایا گیا، یہ خوفزدہ ہیں، بچوں سے ڈر گئے ہیں۔
شاہ ریزخان بزنس کرتا ہے، اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا،میں نے کہا ہے مجھے بھی گرفتار کریں، ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
محکمہ موسمیات کی 27سے 31اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی گئی،عظمیٰ خان کی کئی دنوں بعد ملاقات کروائی گئی،ملک میں انصاف کی فراہمی کی ساری ذمہ داری عدالتوں کی ہے۔
