لاہور کے علاقے منہالہ روڈ پر واقع چھبہ گاؤں میں اچانک ایک کمرے کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 2 سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں فوری طورپرجائے وقوعہ پرپہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اوربھاری ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں رم جھم، کہیں موسلا دھار بارش
ریسکیو ٹیموں کے مطابق ملبہ ہٹانے کا عمل احتیاط سے جاری ہے تاکہ چھت کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالا جا سکے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت گرنے کی وجہ خستہ حالی یا حالیہ بارش ہے تاہم مکمل حقائق کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا، مزید گاڑیاں اورعملہ بھی جائے وقوعہ پرطلب کر لیا گیا ہے۔
