واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کو نایاب ارضی عناصر (مقناطیس) فراہم نہیں کرتا تو 200 فیصد تک ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدرٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے دنیا کے مقناطیس پراجارہ داری قائم کررکھی ہے جوامریکی قومی سلامتی کیلئے ایک سنگین چیلنج ہے، امریکا اس معاملے کو ہلکا نہیں لے رہا اور ہم اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کریں گے۔
امریکی جھنڈا جلانے پر ایک سال جیل کی سزا ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس زبردست طاقت ہے ٹیکس، ٹیرف اوردیگرمعاشی طریقے ہم ان کا بھرپوراستعمال کر سکتے ہیں،چین کیساتھ موجودہ انتظامیہ کے تعلقات سابق حکومتوں کے مقابلے میں کہیں بہترہیں، مگر قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ کوچاہیے کہ وہ عالمی اقتصادی نظم کا احترام کرے اوربرآمدات پردباؤ ڈالنے کی پالیسی ترک کرے،امریکی تجارتی پالیسی میں یہ سخت مؤقف آئندہ دنوں میں عالمی مارکیٹ پرگہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔
