ڈی جی خان: پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے جادے والی میں سرچ آپریشن کے دوران قبرستان کے قریب نصب آئی ای ڈی برآمد کر لی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشتگردوں کی نصب کی گئی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی یقینی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: اسفندیار ولی نے شفیع جان کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر ڈی جی خان پولیس کو شاباش دی۔
ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اور فورسز کا سرچ آپریشن قبائلی اور حساس علاقوں میں جاری ہے۔
