محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشرقی و مشرقی پنجاب،کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں تیز اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، نارووال، جھنگ، فیصل آباد، چینوٹ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔
سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بونیر، کوہاٹ، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، قلات اور خضدارمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔
کراچی، حیدرآباد، دادو، تھرپارکر، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، مٹھی اور بدین میں بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں رات کے وقت موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں شام یا رات کے وقت بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد،چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان میں ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔
