اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارشوں کے پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں شدید بارش متوقع ہے۔ اور شدید بارشوں کے باعث کمزور ڈھانچوں اور درختوں کے گرنے کا خدشہ ہے۔
شدید بارشوں کے باعث شہری اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی بارشوں کے نئے سلسلوں کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہوائیں اور طوفان سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
