خیبرپختونخوا میں مختلف انفیکشنز کے مزید 5 ہزار 111 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق سیلاب کے بعد اب تک مختلف انفیکشنز کے 12 ہزار 313 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سانس کی بیماریوں کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 668 ہو گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیل سامنے آگئی
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اسکیبیز کے 381 نئے کیس رپورٹ ہوئے، اسکیبیز کے کیسز کی مجموعی تعداد 1200 ہو گئی ہے۔
پشاور میں مجموعی طور پر آنکھوں کے انفیکشنز سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 224 ہو گئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لشمینیا کے بھی 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
