امریکی اخبار نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکہ کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات اور جنوبی ایشیا کے سیاسی اور سکیورٹی کے حوالے سے ایک بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے مودی سے بگڑتے تعلقات جنرل عاصم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے۔ بھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد، جنرل عاصم منیر کو علامتی فتح دلانے کے لیے “سٹیل کے اعصاب” والے لیڈر کے طور پر سراہا گیا۔
شہریوں کی حفاظت اور ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، فیلڈ مارشل
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا بیرون ملک بین الاقوامی دنیا میں قد بھی بلند ہوا جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر نئی عزت ملی۔ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور بائیڈن انتظامیہ کے نسبتاً مخالفانہ موقف سے ہٹنے کو اہمیت دیتی ہے۔
واشنگٹن ٹائمز میں شائع مضمون کے مطابق جنرل عاصم نے امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون کیساتھ تعلقات بحال کیے جس کی وجہ سے ٹرمپ نے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ پاکستان کی اہم معدنیات اور ابھرتی ہوئی کرپٹو کرنسی مارکیٹوں میں صلاحیت کو دیکھتے ہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، وہ سخت فیصلے لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا بونیر کا دورہ ، متاثرین میں امدادی چیک تقسیم
اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل کو خودنمائی اور سیاست میں دلچسپی نہیں ، پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنرل عاصم منیر کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، فیلڈ مارشل کی خوبیاں انہیں ٹرمپ کیلئے فطری شراکت داربناتی ہیں، فیلڈ مارشل نے افغانستان اور ایران سےمتعلق حکمت عملی میں اہم کردار ادا کیا۔
اخبار میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل دہشتگرد تنظیموں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، امریکی صدر نےدہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
