دریائے سندھ میں تونسہ اور گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے جس کے باعث قریبی نشیبی علاقوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہورکے مطابق دریائے سندھ کے تربیلا، کالا باغ، چشمہ اورسکھر بیراج پرنچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔
سفری سرگرمیوں کیلئے این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسی طرح دریائے ستلج میں بھی ہیڈ سلیمانکی اورگنڈا سنگھ والا کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب موجود ہے جس کے باعث مقامی انتظامیہ کوممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات اورفلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے کناروں اورنشیبی علاقوں سے دوررہیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام سے رابطہ کریں۔
