امریکا نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے چار اہلکاروں پر باضابطہ اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ عدالت اب قانون کے پردے میں امریکا اوراسرائیل کے خلاف “قانونی جنگ” کا ہتھیاربن چکی ہے۔
غزہ پر قبضے کے لیے اسرائیلی فوج کی زمینی پیش قدمی
پابندیوں کے اس اقدام پراقوام متحدہ نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انصاف کی راہ میں خطرناک رکاوٹ قراردیا ہے، فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی امریکی فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزاد عدلیہ کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے پابندیاں لگانے پرامریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے “صحیح وقت پرکیا گیا فیصلہ” قراردیا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی حالیہ مہینوں میں اسرائیلی اورامریکی رہنماؤں کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات پرغورکر رہی ہے جس کے باعث واشنگٹن اورتل ابیب دونوں عدالت پرشدید تنقید کررہے ہیں۔
