لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزم کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
لاہور میں مختلف حادثات، تین افراد جاں بحق
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو سنگین جرائم اورمتعدد وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ اس کے ساتھی فائرنگ کے دوران تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقابلے میں اے ایس آئی سمیت دواہلکارزخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
