وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ اراکین کی 15 دن کی تنخواہ اور ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی کی 7دن کی تنخواہیں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے کہاکہ اسکیل 17 سے اوپر ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ،اسکیل ایک سے 16 تک ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ، ندی نالے بپھر گئے، پانی گھرو ں میں داخل
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لئے بھی طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تنخواہ عطیہ کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے میں خصوصی اکاؤنٹ کھولا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین ہماری خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں سب کو دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔
