مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں 26 جون سے اب تک 325 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے 26 جون سے 15 اگست تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 12 شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں آزاد کشمیر میں 6، گلگت بلتستان میں 5 اور خیبرپختونخوا میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 26جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں میں ہلاک ہونے والوں میں 142 بچے، 123 مرد،60 خواتین شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بارش، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد جاں بحق
رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک ملک بھر میں 743 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ 164 افراد جاں بحق جبکہ 582 افراد زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں 72 اموات، 91 افراد زخمی ہوئے، سندھ میں 28 افراد جاں بحق، 40 افراد زخمی ہوئے، بلوچستان میں 20 جاں بحق، 4 زخمی، گلگت بلتستان میں 24 افراد جاں بحق، 13 زخمی، آزاد کشمیر میں 8 جاں بحق، 10 زخمی جبکہ اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 1 ہزار 782 گھروں کو نقصان پہنچا، مجموعی طور پر اب تک 434 مویشی پانی کی نذر ہو چکے ہیں، بارشوں سے 651 کلو میٹر سڑکوں اور 53 پلوں کو نقصان پہنچا۔
