وزیراعلیٰ بلوچستان نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کمی کی منظوری دے دی۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق قیدیوں کی سزا میں60 دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،خصوصی رعایت تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہوگی، اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی، ٹرمپ
ملکی سلامتی کیخلاف جرائم، دہشتگردی یا سنگین جرائم کے قیدی رعایت کے حقدار نہیں ہونگے،رواں سال پہلے ہی خصوصی معافی پانے والے قیدی بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
فیصلے کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں میں قیدیوں اور ان کے اہلخانہ کو شامل کرنا ہے۔
