پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔
پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کے موقع مہمان خصوصی وزیر اعظم تھے، تقریب میں وفاقی وزراء بھی موجود تھے، ثقافتی لباس میں ملبوس سکولوں کے بچوں نے وزیراعظم کو مونومنٹ آمد پر پھول پیش کئے۔
78 ویں یوم آزادی پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا، وزیر اعظم نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
