موسم کا حال بتانے والوں نے 17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم اور میانوالی میں تیز ہوا اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
جبکہ 18 سے21 اگست تک بھکر، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں18 سے 21 اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
بارشوں کے ساتویں اسپیل کی پیشگوئی، پنجاب حکومت نے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان اور شانگلہ میں بارش کا امکان ہے۔ بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی18 سے21 اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
ایبٹ آباد ،ہری پور، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع بارکھان، لورالائی، زیارت، سبی، ژوب اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔
خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ کے اضلاع تھر پار کر، عمر کوٹ، بدین، سجاول، ٹھٹہ، حیدر آباد میں بارش کا امکان ہے۔ میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور دادو میں بھی بارش متوقع ہے۔
