اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک کو کمزور کرنا ہرگز قابل معافی نہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کسی فرد واحد یا جماعت کے خلاف نہیں۔ بلکہ یہ فیصلے ایک ایسی سوچ کے خلاف ہیں جو ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا مرضی کے خلاف فیصلے آئیں تو ملک میں جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا جائے۔ جبکہ ترقی پسند اور جلاؤ گھیراؤ والی دونوں سوچیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلات میں غیر قانونی بھرتیاں، سرکاری خزانے کو 9 کروڑ 10 لاکھ کا نقصان
بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے ملک مزید مستحکم ہو گا اور خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مہم چلانے کا مکمل حق ہے۔ تاہم سیاست کی آڑ میں ملک کو کمزور کرنا ہرگز قابل معافی نہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مزید 2 مقدمات میں بری کردیا۔ جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد ، محمود رشید اور اعجاز چوہدری کو 10،10 برس قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
