روم: اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے عقل اور انسانیت کھو دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں انسانی بحران تشویش ناک حالت اختیار کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے غیر انسانی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئین بچائو مارچ ، بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی ، پریانکا گاندھی سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ گرفتار
دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لے گا۔ تاہم فلسطینی ریاست میں حماس کے لیے کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو خود ارادیت فراہم کرنے کا موقع ہے۔ اور غزہ کی صورتحال دنیا کے بدترین خدشات سے بھی آگے جا چکی ہے۔ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اور نیتن یاہو کو کہا ہے کہ ہمیں فوجی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے۔
