کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے۔ چینی کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار کون ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم کام کے ساتھ حالات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے تعلیم کے راستے محدود کر دیئے گئے ہیں۔ اور ہر سیاسی جماعت اپنے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، سرفراز بگٹی
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی صورت حال بہت خراب ہے۔ اور حکومت اوور بلنگ کر کے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹیرف میں کمی نہیں کی جا رہی۔ جبکہ کسان پریشان ہے۔ اور اسے کھاد نہیں مل رہی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارا میئر نہیں آنے دیا گیا۔ لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے اور ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا؟ پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پر کوئی بات کر سکے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم غزہ کے بچوں کو نہیں بھولے۔ اور اسلامی ممالک مل کر آئیں تو اسرائیل کچھ بھی نہیں کرسکتا۔
