یوم آزادی کے موقع پرایک ساتھ 4 چھٹیوں کا امکان ہے۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی،چہلم امام حسین جمعہ 15 اگست کو ہوگا، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی۔
پاکستان نے ایشیا ہاکی کپ کھیلنے سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم امام حسین کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
مخصوص علاقوں میں چہلم امام حسین کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست(یوم آزادی)، جمعہ 15 اگست(چہلم امام حسین )، ہفتہ 16 اگست (ہفتہ وار چھٹی)اور اتوار 17 اگست (ہفتہ وار چھٹی)کی تعطیلات ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔
