کراچی: انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 282 روہے 67 پیسے پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی نے 4 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 15 پیسے پر آ گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہواجس سے انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار48 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے آخری سیشن میں 2094 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس نے ایک لاکھ 45 ہزار کی حد عبور کر لی۔
