کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونا ایک ہزار 714 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 20 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 303 ڈالر پر آ گیا۔
