اٹک کے علاقے حسن ابدال میں برساتی نالے میں بہہ جانے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا ، جس میں 10 افراد سوار تھے، ریسکیو نے 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا، جبکہ 4 خواتین اور ایک بچہ لاپتہ ہو گئے تھے۔
بارش کی ایک اور خطرناک لہر، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ
ریسکیو حکام نے آپریشن کے بعد 4 خواتین کی لاشیں نکال لیں ، ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔
واضح رہے گزشتہ رات کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آئے اور بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔
