وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے۔
ہر 2 ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی جانچیں گے ، اچھے نتائج نہ دینے پر کارروائی ہو گی ، شہباز شریف
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر مؤثر اور جامع عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کرے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں، باہمی تعاون سے ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کو مزید کارآمد بنایا جائے ۔
