اورکزئی کے علاقے کریزمیں واقع کوئلے کی ایک کان میں دم گھٹنے کے باعث تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کان میں زہریلی گیس بھرنے سے مزدور بے ہوش ہوگئے اوربروقت امداد نہ ملنے کے باعث ان کی موت واقع ہو گئی۔
کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی گوادرمیں ڈوب گئی، 5 لاپتہ
جاں بحق تمام کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورکئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد لاشوں کوکان سے باہرنکال لیا گیا۔
پولیس اورضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے شانگلہ روانہ کردی گئی ہیں۔
مزدوروں کی ہلاکت پرلواحقین اورمقامی کمیونٹی نے حکومت سے کانوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
