کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی آمدن پر ٹیکس، کاشتکاروں کی گندم کی کاشت روکنے کی دھمکی
10 گرام سونے کی قیمت میں 457 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اور 10 گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 555 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 60 روپے کمی سے 3 ہزار 963 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 3 ڈالر کم ہو 3 ہزار 337 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
