ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشاء کپ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ یو اے ای میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک ایشیاء کپ کھیلا جائے گا، تفصیلی شیڈول کا اعلان جلد ہوگا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ مجھے ایشیاء کپ کی تاریخوں کا اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے۔
I am delighted to confirm the dates for the ACC Men’s Asia Cup 2025 in UAE 🇦🇪 . The prestigious tournament will take place from September 9th to 28th. We look forward to a spectacular display of cricket! Detailed Schedule will be out soon. #Cricketwins
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025
پاکستان کا بھارت میں کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی اور ابوظہبی میزبانی کریں گے، بھارت اور پاکستان کا ایک ہی گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، ہانگ کانگ، عمان اور یو اے ای شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، شیڈول کا باضابطہ اعلان 26 سے 48 گھنٹوں میں ہونے کی توقع ہے۔
