ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے تمام جوہری حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا، جس میں یورینیم افزودگی کا حق بھی شامل ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کا مؤقف بدستورمضبوط ہے اورہم عالمی دباؤ کے باوجود افزودگی کا عمل جاری رکھیں گے۔
غزہ میں بھوک اورمصیبت ناقابلِ بیان ہے، اسرائیل راستہ بدلے، برطانوی وزیرِاعظم
انہوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے اور کسی بھی غیر قانونی مطالبے کو تسلیم نہیں کرے گا۔
انہوں نے زوردیا کہ ایران امن پسند ملک ہے لیکن اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،انہوں نے مغربی طاقتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہرا معیار قبول نہیں کیا جا سکتا۔
