کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 171 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 424 ڈالر ہو گئی۔
