پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے گورنر ہاؤس میں اراکین کی حلف برداری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین منتخب اراکین کو اسمبلی ہاؤس میں حلف لینے کا کہتا ہے۔ اور اسپیکر نے اراکین سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔ اور 24 جولائی کو اسمبلی کا اجلاس ہے۔ وزیراعلیٰ اور اسپیکر حلف لینے سے انکار کرے تو پھر چیف جسٹس کسی کو نامزد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر نے اراکین سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر اراکین کے گورنر ہاؤس میں حلف کو چیلنج کر رہے ہیں۔ اور پشاور ہائیکورٹ میں کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی طرف سے درخواست دائر کریں گے۔
