پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی بسوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا۔
لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 40 روپے اضافے سے 840 روپے جب کہ لاہور سے ملتان اے سی بس کا کرایہ 100 روپے اضافے کے بعد 2300 روپے ہوگیا۔
اس کے علاوہ لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد کا کرایہ 100 روپے اضافے کے بعد 2600 سو روپے کردیا گیا۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فی صد اضافہ کر دیا
لاہور سے کراچی کا کرایہ 200 روپے اضافے سے 6 ہزار روپے کردیا گیا۔
دوسری طرف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 20 فی صد اضافہ کر دیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی کا کرایہ ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک لاکھ 20 ہزار ہو گیا جب کہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 80 ہزار سے بڑھا کر 96 ہزار کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ لاہور سے روالپنڈی کا کرایہ 60 ہزار سے بڑھا کر 72 ہزار کر دیا گیا۔لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ 44 ہزار کر دیا گیا۔
پیٹرول 5 روپے 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا
کراچی سے لاہور کا کرایہ 3 لاکھ سے بڑھا کر3 لاکھ پچاس ہزار کردیا گیا جب کہ کراچی سے پشاور کا کرایہ ساڑھے 4لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ پچاس ہزار کر دیا گیا۔
کراچی سے راولپنڈی کر کرایہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا گیا۔
