اسلام آباد ( زاہد گشکوری) خیبر پختونخوا کرپشن اسکینڈل میں 25 ارب کے اثاثے منجمد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی سے 60 کروڑ کا گھر خریدنے والا کنٹریکٹر گرفتار کر لیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ، اعظم سواتی نے پہلے بھی نیب سے تعاون کیا اب بھی کر رہے ہیں۔
کوہستان کرپشن اسکینڈل ، محکمہ خزانہ نے مزید 10 افسران معطل کر دیئے
نیب ذرائع کے مطابق اب تک اس کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کر دئیے گئے ہیں جن میں 175 کنال زمین، 12 کمرشل پلازے، ایک ارب کی قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ اثاثوں میں مشہور ڈرامہ سیریل میں استعمال ہونے والا لگژری بنگلہ بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ نیب خیبر پختونخوا نے ایک ارب روپے نقد، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو سونا تحویل میں لے لیا۔
40 ارب کی مبینہ کرپشن کااسکینڈل،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا
73 بینک اکاؤنٹس میں موجود 5 ارب روپے ، 30 مکانات ،25 فلیٹس اور 4 فارم ہاؤسز بھی ضبط کر لئے گئے ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ، اس سکینڈل میں مبینہ طور پر مزید شخصیات بھی ملوث ہو سکتی ہیں۔
