اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں علی الصبح بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی۔
اسلام آباد اور پنجاب کے علاقوں قصور، پاکپتن، کمالیہ، سرگودھا، چیچہ وطنی، چنیوٹ، وہاڑی جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔
حیدرآباد میں بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر، حیسکو کے 75 فیڈرز بند
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
