نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کرلی گئی ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی سولر پا لیسی جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، نئی سو لر پالیسی کے تحت سولر پینل پر نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ نافذ کی جائے گی۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
رپورٹ کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے 103 ارب کا بوجھ پڑا۔ بجلی واپسی نرخ 11.33 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں لیکن پرانے سولر صارفین 27 روپے پر ہی بجلی بیچتے رہیں گے۔
آئندہ بجلی کا جو بھی نرخ ہوگا، واپسی نرخ اس کا ایک تہائی ہو گا، پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 8500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا ہدف ہے، نئی پالیسی نیپرا کی منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
