وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ روڈ میپ بنا لیا ہے ویتنام کے کاروباری لوگ جلد پاکستان آئیں گے۔
جام کمال نے کہا کہ ویتنام پاکستان سے دوطرفہ تعلقات میں اپنے مفاد کو دیکھتا ہے، اپنی ایکسپورٹ کے ذریعے ویتنام سے تجارت میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام بھی ویتنام کی قیادت کو پہنچایا ہے، ویتنام کا جی ڈی پی گروتھ 7.5 ہے جو اگلے 2،3 سال میں ڈبل فگر میں چلا جائے گا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، علی امین گنڈاپور
وزیر تجارت نے کہا کہ ویتنام سے تجارت کا روڈ میپ بنایا ہے جو پاکستان کیلئے ایک موقع ہے، پاکستان کے سرمایہ کاروں اور تجارتی گروپس کو ویتنام میں مدد دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف ویتنام سے بھی ملاقات ہوئی، کیش لیس اکانومی پر ویتنام میں بڑا کام ہوا ہے۔
