بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے 50 کلومیٹر جنوب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ جاری
زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی علاقوں میں لوگ گھروں سے باہرنکل آئے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات اورزلزلہ پیما مرکزصورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ اداروں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔
