قومی ٹیم کے کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ مجھے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلا رہے خود کو گولی مار لوں کیا؟
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بڑی عمر کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں،لیکن مجھے نہیں کھلایا جا رہا،میرا قصور یہ ہے کہ میں اپنے کیسز کا دفاع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا،میں کرکٹ کھیل رہا ہوں،لیکن اپنے وقت کا انتظار کر رہا ہوں،مجھے ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھلائی جا رہی،لیکن میں مکمل تیار ہوں۔
پی ایس ایل، سیم بلنگز نے عمر اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے میں نے اپنی بڑی لیگز چھوڑ دی،اب مجھے چھوڑنے کا افسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان کا بہت نام خراب کیا لیکن اب وہ مرکزی کھاڑی بنے ہوئے ہیں۔
