ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی متاثرہوگیا۔
راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد آفندی کالونی اور صادق آباد کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، اسلام آباد میں بارش سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔
گلگت بلتستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، رابطہ سڑکیں بند
ادھراٹک میں مسلسل ڈیڑھ گھنٹے سے جاری بارش کے باعث کئی علاقے زیرآب آ گئے، مرزا گاؤں میں برساتی نالہ ٹوٹنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
بلوچستان کےعلاقوں صحبت پوراورسبی میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ جیکب آباد میں گرج چمک اورتیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوارہو گیا۔
