محکمہ داخلہ پنجاب میں اپنی طرز کا پہلا سائبر پٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق سائبر پٹرولنگ سیل محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔
مری ، جی پی او چوک پر 2گروپوں میں تصادم،فائرنگ اور پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی
سائبر پٹرولنگ سیل محرم الحرام کے دوران ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے۔ یہ سیل سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز اور مذہبی منافرت پر مبنی مواد کو مانیٹر کر کے رپورٹ کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق، سیل میں محکمہ داخلہ، ڈی جی پی آر اور پی آئی ٹی بی کے افسران تعینات کیے گئے ہیں، جو تمام قابلِ اعتراض مواد کو اسپیشل برانچ سے شیئر کرتے ہیں۔
سپیشل برانچ کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رابطہ کر کے قابل اعتراض مواد کو بلاک کروائے، جبکہ محکمہ داخلہ رپورٹ کیے گئے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے مستقل رابطے میں ہے۔
قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کی نشستیں 235 ہو گئیں
محرم الحرام کے دوران تمام بڑے جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ مرکزی کنٹرول روم سے کی جا رہی ہے، جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع سے آنے والی رپورٹس بھی چوبیس گھنٹے کنٹرول روم کو موصول ہو رہی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کردہ “محرم ای-پورٹل” کے ذریعے تمام اضلاع سے براہ راست رابطہ رکھا جا رہا ہے، جبکہ سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمرے بھی مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیے گئے ہیں۔
