گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 116 افراد اور 463 زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مارچ 2025 سے شروع ہونے والی تازہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 6,315 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیز فائرکے خاتمے کے بعد زخمیوں کی تعداد 22,064 سے تجاوزکرگئی ہے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکولوں، گھروں اور امدادی مرکز پر بمباری ، 95 فلسطینی شہید
وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 56,647 فلسطینی شہید اور 134,105 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں اسپتالوں پرمسلسل دباؤ ہے جبکہ انسانی امداد کی شدید قلت نے صورتحال کومزید سنگین بنا دیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
