آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں واقع ایک معروف فلم اسٹوڈیو میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہو گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق دھماکے کے بعد پورا اسٹوڈیو آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس سے قیمتی سامان اور ریکارڈ تباہ ہو گیا،ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
لاس ویگاس: امریکی مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر گیس لیکج یا شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
تاحال جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن خدشہ ہے کہ اسٹوڈیو کے عملے کے کچھ افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔
