پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی فلم سردار جی 3 کے ٹریلرمیں دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ جلوہ گرہوئیں جس کے بعد وہ بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ویب سائٹ بالی وڈ لائف نے ہانیہ کے طرززندگی، شہرت اورآمدنی پرمفصل رپورٹ جاری کی ہے۔
لوگ میرے کام پر رائے دیں، ذاتی زندگی کو موضوع نہ بنائیں، عینا آصف
ہانیہ عامر پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش اورافغانستان میں بے حد مقبول ہیں ان کے پاس آڈی سمیت متعدد مہنگی گاڑیاں، عالیشان گھراورمہنگے ملبوسات ہیں۔
ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کی سالانہ آمدنی تقریباً 50 کروڑ روپے ہے جن میں شوبز، برانڈزاوراشتہارات کی آمدنی شامل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فی ٹی وی قسط 4 لاکھ روپے تک معاوضہ وصول کرتی ہیں تاہم فلم سردار جی 3 میں ان کے معاوضے کی تفصیل ظاہرنہیں کی گئی۔
