نیٹو ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں 2035 تک اپنے دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 5 فیصد تک بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیٹو رکن ممالک دہشت گردی اور سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف متحد ہیں، اور کسی ایک رکن پر حملے کی صورت میں اجتماعی جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر کی ایک بار پھر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی تعریف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے اس فیصلے کو بڑی سفارتی و اسٹریٹجک کامیابی قرار دیا، تاہم اعلامیے میں یوکرین پر روسی حملے کی کھل کر مذمت نہیں کی گئی جس پر بعض مبصرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
نیٹو قیادت کا کہنا ہے کہ تنظیم کے بنیادی اصول رکن ممالک کا تحفظ اور بین الاقوامی استحکام برقرار رکھنا ہیں یہ اقدام بدلتے عالمی حالات میں دفاعی تیاریوں کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
