سونا غریب کی پہنچ سے دور ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 65 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 237 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے کا ہو گیا۔
فی تولہ سونا 6 ہزار 700 روپے سستا ، قیمت 3 لاکھ ، 35 ہزار ، 200 ہو گئی
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 330 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے کی کمی سے 3 ہزار 764 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کی کمی سے 3 ہزار 227 روپے ہو گئی۔
