اسلام آباد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے غزہ میں جاری جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور نٹالی بیکر سے اس پیغام کو صدر تک پہنچانے کی درخواست کی۔
ایران اسرائیل کشیدگی، امریکی محکمہ خارجہ نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا کہ “میں آپ کا پیغام ضرور صدر ٹرمپ تک پہنچاؤں گی” گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروا کر دنیا میں امن کو فروغ دیا اوراب وہی کردار غزہ کے لیے ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں جبکہ بھارت آج تک پہلگام حملے کے ثبوت فراہم نہیں کرسکا۔
