لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپیئن فائنل کے دوسرے روز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے جنوبی افریقہ کے خلاف 43 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن فائنل لندن کے لارڈز میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 28 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اور انگلش کپتان باب ولس کا 43 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل 1982 میں انگلینڈ کے کپتان باب ولس نے بھارت کے خلاف 101 رنز دے کر 6 وکٹیں اور نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل ویٹوری نے 69 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کا آسٹریلیا کی بِگ بیش لیگ سے معاہدہ ہو گیا
دوسری جانب پیٹ کمنز 6 وکٹیں لے کر لارڈز کے میدان میں دوسرے فاسٹ باؤلر کپتان بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ انگلینڈ کے کپتان باب ولس نے 1982 میں انجام دیا تھا۔
دریں اثنا پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں شاندار باؤلنگ کی بدولت ٹیسٹ کیریئر کی 300 وکٹیں بھی مکمل کر لی ہیں۔
