پنجاب میں 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 71 لاکھ کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 5ہزار سے زائد اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 6ہزار 375 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقات کارجاری
اسی طرح 24گھنٹوں میں 3 ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ شہریوں کو جرمانے کئے گئے،2400سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی گئی ، 24گھنٹوں میں 44 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
11ہزار 500 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،17ہزار 900 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔
