سندھ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مٹیاری میں پلیجانی موری کے مقام پر تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیورموقع سے فرارہو گیا۔
خیبرپختونخوا میں بارشیں اور آندھی، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تیزرفتار بس کی زد میں آکر 2 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی، بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔
حیدرآباد میں بائی پاس کے قریب مسافر کوچ نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد شہری مشتعل ہو گئے اورکوچ میں توڑ پھوڑ کی، حکام نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیوروں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
