اوگرا نےجون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی ہوئی جبکہ جون کے مہینے کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 838 روپے مقررکی گئی۔
اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت240 روپے 53 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا،فی کلو قیمت میں 4.62 روپے کمی کی گئی ہے۔
