کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنےسے 9 افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو کے مطابق 7 افراد کو مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے بچا لیا گیا جبکہ 2 لاپتہ افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ لاپتہ 2 افراد کی تلاش کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن گزشتہ روز 7 گھنٹے جاری رہا جو اندھیرے کے باعث روک دیا گیا۔
جھیل سیف الملوک میں کشتی الٹ گئی، سیاحوں کو بچا لیا گیا
ریسکیو نے آج صبح دوبارہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آپریشن میں مقامی غوطہ خور بھی حصہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ سال اپریل میں بھی نوشہرہ ضلع میں کنڈ پارک کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے تھے۔
